0
Thursday 30 Aug 2018 17:24

آئینی حدود میں رہ کر کام کروں گا، چین سے نہیں بیٹھوں گا، عارف علوی

آئینی حدود میں رہ کر کام کروں گا، چین سے نہیں بیٹھوں گا، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدر عارف علوی بھاری اکثریت سے کامیابی کیلئے پُرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے ہم حکمران نہیں خدمت گارہیں، عوام نے اسی لئے ہمیں منتخب کیا، آئینی حدود میں رہ کر کام کروں گا، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدر عارف علوی نے خیبر پختنونخوا کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عارف علوی نے کہا بھاری اکثریت سے صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوں گے، تحریک انصاف کی حکومت نے کے پی میں کارکردگی دکھائی، اسی لئے کے پی کے عوام نے دوبارہ منتخب کیا۔ نامزد صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک صوبے کی قیادت ملی تو وژن کے مطابق کام کیا، سندھ اور بلوچستان کے عوام کو بھی یہی بتا رہے ہیں، 1 کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے وژن پر کام جاری ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا خدمت کرنے والوں کو قوم منتخب کرتے ہیں اور وہ ہی حکمران بنتے ہیں، ہم حکمران نہیں خدمت گار ہیں، عوام نے اسی لئے ہمیں منتخب کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بھی کفایت شعاری کے وژن پر چل رہے ہیں اور خواہش رہی ہے سادہ زندگی گزاری جائے۔ عارف علوی نے کہا صدارتی انتخابی میں خفیہ ووٹ کے ذریعے پولنگ ہوگی، فاٹا کے نمائندوں کے سامنے اپنی بات رکھی ہے، فاٹا کی سپورٹ لازمی ہوگی، مجھے صدارتی انتخاب میں امید سے زیادہ ووٹ ملیں گے، آئین کے دائرہ کار میں مسائل حل کرانے کی کوشش کروں گا۔ پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کراچی سے اسلام آباد ہیلی کاپٹر میں آنا بے وقوفی ہوگی، شجرکاری مہم جیسے معاملات غیر سیاسی ہے، بطور صدر کرسکتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 747094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب