0
Tuesday 11 Sep 2018 14:41

محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت بنائے جانے پر حلف نہیں لیا

محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت بنائے جانے پر حلف نہیں لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو وفاقی وزیر کے بجائے وزیر مملکت بنانے پر حلف اٹھائے بغیر واپس کراچی چلے گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں وفاقی کابینہ میں نئے شامل کیے جانے والے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی حلف برداری ہونا تھی، تاہم محمد میاں سومرو اس میں شریک نہیں ہوئے۔ محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت بنائے جانے کے باعث حلف نہیں اٹھایا۔ قبل ازیں سامنے آنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر برائے نجکاری بنانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر مملکت کا عہدہ دینے کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر وہ حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے بغیر واپس چلے گئے۔ محمد میاں سومرو ماضی میں چیئرمین سینیٹ سمیت اہم ترین عہدوں پر فائر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین عہدوں پر فائر رہنے والے شخص کے لیے وزیر مملکت بننا مناسب نہیں۔
خبر کا کوڈ : 749389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب