0
Friday 14 Sep 2018 17:46

کراچی میں سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد

کراچی میں سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے سمندر اور ساحل کنارے نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی شہریوں کی جان کے پیش نظر عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق پیر 17 ستمبر سے ہوگا اور آئندہ 30 یوم تک رہے گا، خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 749990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش