0
Sunday 14 Oct 2018 16:04

انتخابی نتائج کے نظام آر ٹی ایس اور آر ایم ایس کو فعال کر دیا گیا

انتخابی نتائج کے نظام آر ٹی ایس اور آر ایم ایس کو فعال کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم فعال کر دیا ہے۔ ضمنی انتخاب 2018ء کے انتظام اور نتائج کی ترسیل کے لیے الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹم فعال کر دیا ہے۔ اس موقع پر نتائج کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نادرا کی ٹیم بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہے۔ پریزائیڈنگ افسران آر ٹی ایس پر الیکشن کمیشن کو نتائج بھیجیں گے جبکہ ریٹرننگ افسر آر ایم ایس پر نتائج ارسال کریں گے۔ نتائج کی موصولی کا عمل پانچ بجے کے فورا بعد شروع ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مرکزی سیل میں شکایات موصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک الیکشن کمیشن کو 16 شکایات موصول ہوچکی ہیں جن کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر شکایات میڈیا نمائندوں کو پولنگ اسیٹشنز میں داخلے سے روکے جانے کی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے میڈیا کو پولنگ اسٹیشنز پر روکے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے میڈیا کو نہ روکنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لے کر انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے انہیں شکایات سیل اور ڈی جی آئی ٹی خضر حیات نے آئی ووٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 755768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے