0
Thursday 18 Oct 2018 09:57

افغانستان، بم دھماکے میں انتخابی امیدوار سمیت 4 افراد جاں بحق

افغانستان، بم دھماکے میں انتخابی امیدوار سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں دھماکے کے نتیجے میں انتخابی امیدوار عبدالجبار قہرامان سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی ترجمان عمر زہوک نے بتایا کہ عبدالجبار قہرامان الیکشن آفس میں اپنے حامیوں کے ساتھ اجلاس کر رہے تھے کہ ان کے صوفے کے نیچے چھپایا گیا بم زور دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ انتخابی مہم پر دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں اب تک انتخابی مہم پر ہونے والے حملوں میں کم از کم 10 امیدوار مارے جا چکے ہیں۔ افغان وزیر داخلہ ویس احمد برمک نے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں انتخابی امیدوار عبدالجبار قہرامان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 756490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب