0
Tuesday 23 Oct 2018 21:55

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سمیت تمام بے گناہ شیعہ افراد کو رہا کیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سمیت تمام بے گناہ شیعہ افراد کو رہا کیا جائے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصل رضاء عابدی اتحاد امت کے داعی ہونے کے ساتھ ساتھ محب وطن، عوام دوست اور بے باک شخصیت کے مالک ہیں، انہوں نے ہمیشہ کالعدم جماعتوں اور ان کے دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کی اور حکمرانوں کو اس طرف متوجہ کیا جس کی سزا انہیں دی جا رہی ہے، حکومت وقت بھی سوچ لے کہ انتقامی کاروائیاں ملک و قوم کے مفاد میں نہیں لہٰذا عوام کے تمام طبقات کو ریلیف اور عدل و انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے مزید کہا کہ حکمران فیصل رضا عابدی سمیت تمام بے گناہ شیعہ افراد کو رہا کریں، ساتھ ہی ساتھ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑا جائے اور ایسے عناصر کی سرکوبی کی جائے جو ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے کے ساتھ ساتھ وطن دشمنی پر اترے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 757519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے