0
Monday 29 Oct 2018 22:13

گذشتہ 10 سال تک ملک میں بدترین حکمرانی قائم رہی ہے جس میں اداروں کو تباہ کردیا گیا، فہمیدہ مرزا

گذشتہ 10 سال تک ملک میں بدترین حکمرانی قائم رہی ہے جس میں اداروں کو تباہ کردیا گیا، فہمیدہ مرزا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ گذشتہ 10 سال تک ملک اور سندھ میں بدترین حکمرانی قائم رہی ہے جس میں اداروں کو تبا ہ کردیا گیا، اب اداروں کو صحیح کرنے میں کچھ وقت تو لگے گا۔ وہ سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ میں تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر ہر چیز تباہ ہوگئی ہے، عوام کے پاس پینے کو صاف پانی نہیں ہے جبکہ حکمران عیاشی کے لئے منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، تباہ حال اداروں کو راہ راست پر لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس میں کچھ وقت درکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 758446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے