0
Wednesday 1 Jun 2011 00:21

کوئٹہ،سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ،سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 جاں بحق، 4 زخمی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ، دو اہلکار جاں بحق اور چار شدید زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ کے علاقے درخشاں ناکے کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو دھماکے سے شدید نقصان پہنچا اور گاڑی میں سوار نائیک محمد انور اور لانس نائیک محمد ابراہیم موقعے پر جاں بحق اور محمد بشیر، اعجاز خان، محمد اسحاق اور منیب خان زخمی ہو گئے۔ سی ایم ایچ میں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے ناکہ بندی کر کے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ میں دو اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق سکیورٹی فورسز کا قافلہ جس میں پانی کا ٹینکر اور راشن کی گاڑیاں شامل تھیں نواحی علاقے ڈیگاری میں قائم چیک پوسٹوں پر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کر دیا، جس سے گاڑی میں سوار نائیک محمد انور، لانس نائیک محمد ابراہیم شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ حملہ سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 75955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے