0
Thursday 15 Nov 2018 01:41

سینیٹ کی دو نشستوں پر الیکشن آج ہوگا، حکمران اتحاد کے امیدواروں کی کامیابی کا امکان روش

سینیٹ کی دو نشستوں پر الیکشن آج ہوگا، حکمران اتحاد کے امیدواروں کی کامیابی کا امکان روش
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سے سینیٹ کی دو نشستوں پر الیکشن آج ہوگا جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) كے سعود مجید كا تحریک انصاف كے ولید اقبال سے مقابلہ ہوگا جبكہ خواتین كی نشست پر تحریک انصاف كی سیمی ایزدی اور مسلم لیگ (ن) كی سائرہ افضل تارڑ كے درمیان مقابلہ ہوگا، دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) كے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی كی نااہلی كے باعث خالی ہوئی ہیں۔ سینٹ الیكشن میں پنجاب اسمبلی كے 371 كے ایوان میں 369 اراكین اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال كریں گے، چوہدری نثار علی خان  نے تاحال بطور ممبر پنجاب اسمبلی حلف نہیں اٹھایا اس لیے وہ سینیٹ الیكشن میں  ووٹ دینے كے اہل نہیں، اسی طرح پی پی 168 لاہور سے مسلم لیگ (ن) كے خواجہ سعد رفیق كی چھوڑی ہوئی نشست پر ضمنی الیكشن ہونا باقی ہے۔

ایوان میں تحریک انصاف كی 180، مسلم لیگ (ق) كی 10، پیپلز پارٹی كی 7، مسلم لیگ (ن) كی 167، 4 آزاد اراكین اور ایک راہ حق پارٹی كی نشست ہے۔ حكمران جماعت تحریک انصاف كو مسلم لیگ (ق) كے 10 اركان كی حمایت حاصل ہے اور حكمران اتحاد كے ووٹوں كی تعداد 190 ہے، پی ٹی آئی راہ حق پارٹی اور آزاد اركان كی بھی حمایت حاصل ہونے كے لئے پرامید دكھائی دیتی ہے جب کہ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) كو پیپلزپارٹی كے 7 اركان سمیت 174 ووٹوں كی حمایت حاصل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 761279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے