0
Monday 24 Dec 2018 13:15

کوئٹہ، گھریلو تنازعہ پر جھگڑا، 2 افراد قتل ایک زخمی

کوئٹہ، گھریلو تنازعہ پر جھگڑا، 2 افراد قتل ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں رشتے کے تنازع پر تصادم میں دو بھائی قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نواں کلی پہلے اسٹاپ پر پیش آیا جہاں دو بھائیوں نواب خان ناصر اور محراب خان ناصر کی اپنے مخالفین سے تلخ کلامی ہوگئی۔ تنازع بڑھ کر فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار تک جا پہنچا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق جبکہ ان کے مخالفین میں راز محمدکاکڑ زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمی کو ٹراما سینٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق محراب خان کو سر اور جسم کے مختلف حصوں میں تین گولیاں لگیں اور سر پر کلہاڑی کا وار بھی لگا۔ دوسرے بھائی نواب خان کو دو گولیاں سینے میں لگیں۔ زخمی راز محمد کو گردن میں ایک گولی لگی اور اس کی حالت بھی خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروہوں کے افراد آپس میں رشتے دار ہیں اور تصادم کی بنیادی وجہ بھی رشتے کا تنازع ہے۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات کی شروع کردی۔ ایس ایچ او زرغون آباد مراد بخش کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 768381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے