0
Saturday 5 Jan 2019 19:09

محکمہ موسمیات نے اس سال گرمی جلد نہ آنیکی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے اس سال گرمی جلد نہ آنیکی نوید سنا دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں موسمی میں تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ادارے نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں برس موسم سرما کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تین ماہ تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف پڑنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جنوری کے دوران بالائی علاقوں میں بادل معمول سے زیادہ  برسیں گے جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں اس ماہ اوسط سے کم بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت کم رہنے کی وجہ سے پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور، ہزارہ ڈویژن میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ موسمی تبدیلیوں کے سبب دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی گذشتہ کئی سال سے موسم گرما کا دورانیہ طویل ہو رہا ہے۔ جنگلات کے بےدریغ کٹاؤ کے سبب پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنہیں مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب خطرات کا سامنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 770422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب