0
Sunday 13 Jan 2019 18:46

ایف آر پشاور میں دو نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ، 600 اہلکار بھرتی کئے جائیں گے

ایف آر پشاور میں دو نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ، 600 اہلکار بھرتی کئے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے ایف آر پشاور میں دو نئے پولیس تھانے تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک تھانہ ارمڑ میں شمشتو کیمپ جبکہ دوسرا متنی میں ضلع خیبر اور درہ آدم خیل کی حدود کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔ یہ علاقے ماضی میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول تھے اور ان علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں زیادہ ہوتی تھیں۔ دونوں تھانے پشاور پولیس کے ماتحت کام کریں گے، جن کیلئے دو ایس ایچ اوز اور ایک ڈی ایس پی کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ 600 سے 700 پولیس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے جس کیلئے نئی بھرتیاں ہوں گی۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں تھانوں کیلئے سروے مکمل کرکے جگہ کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے اور سمری جلد صوبائی حکومت کو ارسال کی جائے گی، دونوں تھانوں کی حدود میں 10 پولیس چیک پوسٹس کی تعمیر کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ابتدائی طور پر ارمڑ میں سرکاری اسکول میں قائم ایف سی چوکی کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا، جس کیلئے ایف سی سے جگہ خالی کروانے کیلئے حکام سے رابطہ بھی کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آر پشاور، کوہاٹ، بنوں، ایف آر ٹانک، ایف آر لکی مروت میں بھی نئے پولیس تھانوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 771877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب