0
Monday 14 Jan 2019 10:50

خیبر پختونخوا کابینہ کا قبائلی اضلاع میں بلدیاتی اور عام انتخابات کے معاملے پر اختلافات

خیبر پختونخوا کابینہ کا قبائلی اضلاع میں بلدیاتی اور عام انتخابات کے معاملے پر اختلافات
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں بلدیاتی اور عام انتخابات کے معاملے پر صوبائی وزراء کے مابین اختلافات سامنے آگئے۔ قبائلی اضلاع میں انتخابات کے معاملے پر کابینہ کے وزراء آمنے سامنے ہوگئے، بعض وزراء قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات پہلے کرانے کے حق میں ہیں جبکہ بیشتر صوبائی وزراء عام انتخابات پہلے کرانے پر بضد ہیں۔ قبائلیوں نے بھی بلدیاتی انتخابات سے قبل عام الیکشن کی خواہش ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم قبائلی اضلاع میں پہلے بلدیاتی انتخابات کرانے کے خواہاں ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کہتے ہیں کہ درمیانی مدت میں بلدیاتی انتخابات ہوں، قبائلی اضلاع بجٹ کا 3 فیصد حصہ بلدیاتی نمائندوں کے زریعے خرچ کرنا چاہتے ہیں۔ بلدیاتی نظام کی مدت مئی 2019ء میں ختم ہوجائے گی، آئینی طور پر قبائلی اضلاع میں عام انتخابات جولائی میں کرانے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 771929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش