0
Friday 1 Feb 2019 00:57

سلامتی کونسل میں توسیع چند ممالک کے بجائے تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے، ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل میں توسیع چند ممالک کے بجائے تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں توسیع چند ممالک کے بجائے تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے۔ سلامتی کونسل میں توسیع پر بین الاقوامی مذاکرات میں پالیسی بیان دیتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مستقل ارکان میں اضافہ طاقت، اثر و رسوخ اور استحقاق کو توسیع دے گا۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان جمہوری اصولوں پر استوار سلامتی کونسل کا حامی ہے جو زیادہ شفاف، فعال اور عصر حاضر کے تقاضوں سے مطابقت رکھتی ہو۔
خبر کا کوڈ : 775422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے