0
Sunday 10 Feb 2019 19:00

سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے ورثاء کا احتجاج، سول سوسائٹی کی شرکت

سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے ورثاء کا احتجاج، سول سوسائٹی کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے ورثا کی جانب سے مال روڈ پر احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے شرکت کی۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز اٹھائیں گے۔ احتجاج میں مقتولین کے ورثا کے ساتھ ساتھ طالبعلموں اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شامل ہیں۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور جلدملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انارکلی سے نکالی جانے والی یہ ریلی چیرنگ کراس تک جائے گی۔
 

 
خبر کا کوڈ : 777222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب