0
Friday 15 Feb 2019 17:47

دنیا کے امن کو برباد کرنیکا ذمہ دار امریکا، اسرائیل اور انڈیا ہے، مولانا فضل الرحمن

دنیا کے امن کو برباد کرنیکا ذمہ دار امریکا، اسرائیل اور انڈیا ہے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے خلاف نہیں، مگر یہ جس بیرونی لابی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ہم اس کے خلاف تھے، ہیں اور رہیں گے، ہم یہاں پر بیرونی اور یہودی ایجنڈا نہیں نافذ نہیں ہونے دیں گے، عمران خان اور اس کی نااہل کابینہ نے 6 ماہ میں ملک کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، ہم ان کی نااہلیوں کو عیاں کریں گے، جنہوں نے تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے بدترین حالات کا اب لانے والوں کو بھی احساس ہو چکا ہے، ملک کبھی بھیک مانگ کر نہیں چلتے، عوام جب چاہیں گے حکومت کو چلتا کر دیں گے۔

علماء محب وطن ہیں، پاکستان کو علماء جیسے وفادار نہیں ملیں گے، ملک کے خلاف ہونے والی شازش کا مقابلہ کرنے کے لئے علماء اگر اداروں کا ساتھ نہ دیتے تو آج ملک خانہ جنگی کا شکار ہوچکا ہوتا، ناموس رسالت ملین مارچ کی کامیابی نے حکمرانوں کی آنکھیں کھول کر رکھ دی ہیں، ناموس رسالت ملین مارچوں میں لاکھوں کی شرکت پاکستانی عوام کی اسلام اور پاکستان سے محبت کی علامت ہے، قادیانوں کا اچانک ملک میں متحرک ہو جانا لمحہ فکریہ ہے، پاکستان میں جو نفرت اور تشدد کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، عالمی طاقتوں نے بارود بیچا اور بارود کو چلا کر دنیا میں دہشت گردی پھیلائی ہے، دنیا کے امن کو برباد کرنے کا ذمہ دار امریکا، اسرائیل اور انڈیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 778153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب