0
Monday 18 Feb 2019 17:00

آئی جی سندھ نے گریڈ 18 پر ترقی پانیوالے افسران کو اگلے عہدوں کے رینک لگا دیئے

آئی جی سندھ نے گریڈ 18 پر ترقی پانیوالے افسران کو اگلے عہدوں کے رینک لگا دیئے
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران پی ایس پی گروپ کے تحت گریڈ 18 پر ترقی پانیوالے افسران کو اگلے عہدوں کے رینک لگائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف قلی مرزا، پاکستان نیوی کے کموڈور و جیح اور کموڈور شکیل کے علاوہ سندھ پولیس کے تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر سندھ نے گریڈ 17 سے 18 میں ترقی پانیوالے پی ایس پی گروپ کے افسران سمیر نور، ایم طارق نواز اور سہائے عزیز سے باقاعدہ حلف لیا۔

آئی جی سندھ نے ترقی پانیوالے جملہ افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، مہارت اور تجربات کی بنیاد پر پولیسنگ کے معیار میں ناصرف مزید بہتری لائیں بلکہ اس حوالے سے مجموعی کاوشوں کو بھی مؤثر بناکر جرائم کیخلاف جاری جنگ میں پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 778686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے