0
Sunday 24 Feb 2019 13:43

جماعت اسلامی نے بھی ایم ایم اے چھوڑ دی، اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا اعلان

جماعت اسلامی نے بھی ایم ایم اے چھوڑ دی، اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امیرجماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات کسی اتحاد کے بغیر اپنے جھنڈے تلے لڑے گی۔ امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی یکم مارچ سے رابطہ عوام مہم شروع کر رہی ہے، 50 لاکھ گھروں تک رسائی اس مہم کا پہلا ہدف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان دولخت ہوا، 70 سال سے ملک اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے پہلے انگریز کا ساتھ دینے والی اشرافیہ آج بھی برسراقتدار ہے، پی ٹی آئی پچھلی حکومتوں کی طرح عوام کی زندگی میں تبدیلی نہیں لا سکی۔
 
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی 4،4 باریاں لے چکی ہیں، موجودہ حکومت بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگوں کا نیا وژن ہے۔ غربت، بیروزگاری اوربدامنی سے لڑنے کی بجائے حکومت آپس میں دست و گریبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزرا ادارے کو ٹھیک کرنے کے بجائے وقتی میک اپ کرکے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا، جماعت اسلامی آئندہ انتخابات کسی اتحاد کے بغیر اپنے جھنڈے تلے لڑے گی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ اشرافیہ ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی زنجیروں میں جکڑا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں بچوں کے سامنے والدین کو قتل نہیں کیا جاتا، موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا دعویٰ کیا تھا، کہتے تھے سونامی آئے گا لیکن آج قوم معاشی بدحالی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 6 ماہ بعد کہہ رہی ہے ابھی سیکھ رہے ہیں، حکومتی نظام فیل ہو چکا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 779803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش