0
Sunday 24 Feb 2019 15:29

سانحہ ماڈل ٹاؤن، جے آئی ٹی نے شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کو طلب کرلیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن، جے آئی ٹی نے شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کو طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنیوالی نئی جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو کل طلب کر لیا۔ جے آئی ٹی کل شہباز شریف، رانا ثناءاللہ کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کرنیوالی نئی جے آئی ٹی نے سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو کل طلب کر لیا۔ جے آئی ٹی کل شہبازشریف، رانا ثناءاللہ کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں سینئر پولیس افسران کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں، انسپکٹرز اور اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ ہونا باقی ہیں جبکہ جے آئی ٹی عوامی تحریک کے بیانات بھی ریکارڈ کر چکی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کیلئے نئے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 779828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش