0
Friday 1 Mar 2019 23:21

کراچی، پولیس اہلکار سمیت ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی، پولیس اہلکار سمیت ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کارروائی کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں کی گئی، جہاں سے ٹارگٹ کلرز گرفتار ہوئے، جو سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ ایس پی سی ٹی ڈی مرتضیٰ بھٹو کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں اہلکار ہارون رضا، ملزم شیخ جاوید بنگالی، ملزم ظفر سپاری شامل ہیں۔ گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزمان ٹارچرسیل چلانے، جلاؤ گھیراؤ اور بھتے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان نے سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے، دوران تفتیش ملزمان 10 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اہلکار ہارون رضا کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 780801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے