0
Wednesday 17 Apr 2019 11:34

مستونگ حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی

مستونگ حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ مستونگ ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں آج حب ایدھی پہنچائی جائیں گی، جس کے بعد میتوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں صبح 7 بجے کے بعد سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے پہنچائی جائیں گی۔ جاں بحق افراد کی میتیں غسل و کفن کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ منگل کے روز بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بارش کی باعث پھسلن سے کراچی سے کوئٹہ جانے والی ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی تھی، اندوہناک حادثے میں چار بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق، جبکہ پندرہ زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد اپنے رشتہ دار کے جنازے پر جا رہے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 789053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے