0
Thursday 2 May 2019 23:15

شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر پی اے سی کے چیئرمین نامزد

شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر پی اے سی کے چیئرمین نامزد
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جگہ سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کردیا اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں ہیں جس کی وجہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس نہیں ہو رہے ہیں، اسی وجہ سے پارٹی کی جانب سے رانا تنویر احمد کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا تنویر قومی اسمبلی میں (ن) لیگ کے پارلیمانی لیڈر تھے لیکن اب ان کی جگہ سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 791890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے