0
Friday 24 May 2019 19:03

ایران و پاکستان کو دھمکانے اور بلیک میل کرنیوالوں کے خلاف مزاحمت کریں گے، مولانا شہنشاہ نقوی

ایران و پاکستان کو دھمکانے اور بلیک میل کرنیوالوں کے خلاف مزاحمت کریں گے، مولانا شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مسلم حکمران حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کی جرأت و بہادری اور حوصلے کی پیروی کریں کیونکہ آپ نے باطل قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اور باطل نظام و نظریہ پر کاری ضرب لگائی۔ یہ بات انہوں نے سولجر بازار میں منعقدہ مجلس شہادت حضرت علی (ع) کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مسلم خصوصاً عرب حکمران سامراجی شکنجے میں پھنس چکے ہیں اور انہیں مسلم مفادات کی کوئی پرواہ نہیں، یہی وجہ ہے کہ آج ہر طرف مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے لیکن مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر احتجاج کرنیوالا کوئی نہیں ہے، لیکن پیروکاران حضرت علی ابن ابیطالب (ع) اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور امریکہ و اسرائیل کی اسلام دشمنی کے خلاف متحد ہیں، ایران و پاکستان کو دھمکانے اور بلیک میل کرنیوالوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 796090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے