0
Sunday 26 May 2019 20:15

لاہور، یوم علیؑ کے جلوس کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا

لاہور، یوم علیؑ کے جلوس کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے حساس شہروں میں یوم علی علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔ رینجرز کے دستے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر طلب کئے گئے ہیں۔ رینجرز جلوس کے موقع پر سٹینڈ بائی رہے گی اور ضرورت پڑنے پر فیلڈ میں پہنچے گی۔ جبکہ لاہور سے برآمد ہونیوالے یوم علیؑ کے مرکزی جلوس میں 45 سو سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ جلوس کے روٹ پر آنیوالی بلند عمارتوں پر سنائپر تعینات ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 796410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب