0
Tuesday 4 Jun 2019 11:13

خیبرپختونخوا میں چاند کی جھوٹی شہادتیں دینے والوں پر مقدمے دائر کیے جائیں، فواد چوہدری

خیبرپختونخوا میں چاند کی جھوٹی شہادتیں دینے والوں پر مقدمے دائر کیے جائیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خیبر پختونخوا میں چاند کی جھوٹی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان میں رواں سال بھی دو عیدوں کا تنازع حل نہ ہو سکا، پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے اور آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد خیبر پختونخوا میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ پشاور سمیت دوسرے شہروں میں آج نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، تاہم وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سب پر جھوٹا مقدمہ بننا چاہیے، چاند کی رویت کے حوالے سے گمراہ کن باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے قمری کیلنڈر جاری کیاگیا تھا جس کے مطابق ملک بھر میں 29 روزے اور 5 جون بروز بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم رواں سال بھی پاکستانیوں کی پورے ملک میں ایک عید منانے کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔
 
خبر کا کوڈ : 797832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش