1
1
Saturday 8 Jun 2019 21:27

امام خمینی (رہ) نے کربلا اور مہدویت کو حیات نو عطا کی، آیت اللہ غلام عباس رئیسی

امام خمینی (رہ) نے کربلا اور مہدویت کو حیات نو عطا کی، آیت اللہ غلام عباس رئیسی
اسلام ٹائمز۔ حسینیہ بلتستانیہ میں جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام برسی امام خمینی سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے کہا کہ امام خمینی کی کامیابی کا راز خدا پر توکل تھا۔ انہوں نے اپنے قول و فعل سے مسلمان ہونے کا ثبوت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے دنیا کو مرجعیت کا مطلب سمجھایا۔ امام نے انقلاب کے ذریعے بتایا کہ مرجع کا فلسفہ وجودی کیا ہے اور اس کی عظمت کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس عزاداری جیسی بے مثال نعمت ہے۔ عزاداری کو 61 ہجری کی کربلا تک محدود نہ کریں بلکہ احیاء کربلا ہماری ذمہ داری ہے، ورنہ یزیدیت یہی چاہتی تھی کہ کربلا میں مقصد کربلا دفن ہو جائے۔ کربلا رہتی دنیا تک درس لیتے ہوتے کامیابیون کی طرف بڑھنے کا نام ہے۔ امام خمینی نے دنیا کو سمجھایا کہ جس کے پاس کربلا ہو، اسے جنگ سے ڈرایا نہیں جاسکتا، جس کے پاس رمضان ہو، اسے بھوک سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔ امام خمینی نے قرآن پر ایمان کو عملی جامہ پہنایا اور "ان تنصراللہ ینصرکم" کے وعدہ پر عمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے نظریہ مہدویت کو حیات نو دی، امام فقط منتظر فردا نہ رہے بلکہ جو ہم کرسکتے ہیں، اسے انجام دیں۔ امام زمانہ اسلام کو زندہ کرنے آئینگے۔ امام زمانہ کا پلان ابھی آپ کے سامنے ہے، اسے احیا کرو۔ امام خمینی نے یہی کام کیا۔ امام خمینی نے جو مذہب شیعیت میں خوبیاں تھی، ان سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ مرجعیت، صبر، انتظار۔۔۔ ہمارے پاس فقط نعمتیں ہونا کافی نہیں، اسے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ امام خمینی نے نعمتوں سے صحیح استفادہ کیا۔ مثلاً صبر کا مطلب مصائب پر سوار ہو کر منزل تک پہنچنا، کربلا نے یہی درس دیا۔ جس وقت امام انقلاب لائے، اس وقت امریکہ کے حکم کے خلاف پرندہ پر نہیں مار سکتا تھا۔ امام روس و امریکہ کے بغیر انقلاب لائے۔ امام خمینی نے ساری بغاوتوں کو نماز جمعہ کے ذریعے ناکام بنایا۔ امام نے نہ صرف شاہ کو شکست دی، بلکہ انہوں نے دنیا تک امام زمانہ کا پیغام پہنچایا اور اصولوں سے پیچھے ہٹے بغیر کامیابی حاصل کی۔ ہمیں مکتب امام ِخمینی سے کربلا، مہدویت اور مرجعیت کی حفاظت کا درس ملتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 798517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

بشیر ثاقب
Iraq
Behtrin maalomat wa nsaih
منتخب