0
Friday 28 Jun 2019 08:22

محمد جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب مقرر

محمد جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب مقرر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے صوبہ وسطی پنجاب کے ارکان کی آراء کی روشنی میں محمد جاوید قصوری کو امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب مقرر کر دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق امیر العظیم کو مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کیے جانے کے بعد صوبہ وسطی پنجاب کے امیر کا منصب خالی تھا، جس پر دستور جماعت کی دفعہ 40 کے تحت دوبارہ صوبہ کے ارکان سے آراء طلب کی گئیں، جن کو ملحوظ رکھتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آئندہ مدت 27 جون 2019ء سے 31 اکتوبر 2021ء تک کے لیے محمد جاوید قصوری کو امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب مقرر کیا ہے۔ محمد جاوید قصوری اس سے پہلے جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب کے نائب امیر اور جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ کی ذمہ داریوں پر فائز رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 801956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے