0
Tuesday 16 Jul 2019 12:28

مردان جیل میں قیدی آپس میں لڑ پڑے، ایک جاں بحق 2 زخمی

مردان جیل میں قیدی آپس میں لڑ پڑے، ایک جاں بحق 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مردان سنٹرل جیل میں تحریک طالبان پاکستان کے سزا یافتہ قیدی آپس میں لڑ پڑے، جس کے نتیجے میں ایک قیدی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ جیل حکام کے مطابق جمعے کے روز مردان سنٹرل جیل میں قید ٹی ٹی پی کے سزا یافتہ قیدی کسی بات پر تکرار کے بعد آپس میں لڑ پڑے، جس کے نتیجے میں دہشت گردی کے مقدمات میں 25 سال کی سزا کاٹنے والا وحید اللہ تیز دھار آلہ سے شدید زخمی ہوگیا، جسے بعد ازاں جیل حکام نے شدید زخمی حالت میں جیل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعے میں 2 قیدیوں کو معمولی زخم آئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد شدید زخمی ہونے والے قیدی کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے ضلعی پولیس کو سکیورٹی دینے کی درخواست کی گئی، لیکن کوئی جواب نہ ملنے پر جیل ہسپتال سے قیدی کو منتقل نہ کر سکے اور جیل ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر قیدی وحید اللہ جاں بحق ہوگیا۔ حکام کے مردان میڈیکل کمپلیکس میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ شیخ ملتون میں ابھی تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا تھا کہ دفعہ 176 دریافت کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ کے ذریعے واقعے کی انکوائری جاری ہے اور انکوائری رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے قیدی وحید اللہ کا تعلق ماشوخیل بڈھ بیر پشاور سے بتایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 805306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب