0
Tuesday 16 Jul 2019 12:35

ڈی آئی خان، کلاچی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

ڈی آئی خان، کلاچی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔ درجنوں مکانات کی دیواریں زمین بوس ہو گئیں جبکہ پانی نے املاک کو بھی نقصان پہنچایا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی ملحقہ شہری آبادی نزد محلہ جتانوالہ المدینہ کالونی میں صبح 3:00 بجے سیلابی پانی گھروں میں پانی داخل ہو گیا، جس کے نتیجے میں گھروں کے دیواریں گر گئی اور املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی پانی میں گھرے افراد کو اونچے مقامات پہ منتقل کیا اور قیمتی سامان اور مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پہ منتقل کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 805307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے