0
Tuesday 16 Jul 2019 17:38

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کا اعلان، مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کا اعلان، مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں رائج شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے، شرح سود کا اطلاق 17 جولائی سے ہوگا اور نئی پالیسی دو ماہ کے لئے ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق 100 بیسز پوانٹس اضافے کے نتیجے میں شرح سود بڑھ کر 13.25 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، جبکہ قیمتوں میں اضافے کا تناظر بھی شرح سود میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔ رضا باقر نے کہا کہ مہنگائی کی شرح ہمارے اندازے سے کچھ زیادہ ہے اور اوسط مہنگائی بھی کچھ بڑھنے کا امکان ہے، لیکن آئندہ مالی سال میں مہنگائی کافی حد تک نیچے آجائے گی، رواں مالی سال اوسط مہنگائی 11 سے 12 فیصد رہ سکتی ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خطرہ ہے، شرح سود بڑھنے سے سب سے زیادہ نقصان خود حکومت کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ حکومت اپنے خسارے کو پورا کرنے کے لئے بینکوں سے قرض لے رہی ہے اور بلند شرح سود سے حکومت کو سود کی ادائیگی کی مد میں اضافی سوا تین سو ارب روپے ادا کرنا پڑیں گے۔ ماہرین کے مطابق شرح سود میں مسلسل اضافے سے سرمایہ کاری کم ہوگی اور نجی شعبے کے بینکوں سے قرض لے کر کاروبار شروع کرنا مشکل ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 805353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش