0
Friday 19 Jul 2019 12:33

افغانستان، کابل میں دھماکا، 8 افراد ہلاک

افغانستان، کابل میں دھماکا، 8 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق آج صبح پولیس ڈسٹرکٹ تھری میں کابل یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں یونیورسٹی کے قریب کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت طلبہ کی بڑی تعداد یونیورسٹی کے باہر موجود تھی۔ کابل پولیس کے مطابق دھماکا علاقے میں نصب آئی ای ڈی سے کیا گیا ہے، جس کی فی الحال کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 805757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب