0
Saturday 27 Jul 2019 18:36

لاہور، خادم حسین رضوی نے تنظیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا

لاہور، خادم حسین رضوی نے تنظیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے باقاعدہ تنظیمی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ خادم رضوی تحریک لبیک پاکستان کے رہنما رضوان یوسف کی دعوت پر اکتیس جولائی کو قصور جائیں گے۔ خادم حسین رضوی دورے کے دوران چونیاں میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس کی صدارت ضلعی سرپرست اعلی پیر سید مقصود علی شاہ کریں گے۔ کانفرنس میں علماء و مشائخ اور اہلسنت جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔ دورے کے دوران وہ مختلف شہروں میں بھی چھوٹے بڑے اجتماعات اور استقبالیہ کیمپوں کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ تحریک لبیک کے کارکنان نے قائد تحریک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رضوان یوسف نے کہا علامہ خادم حسین رضوی کا بلھے شاہؒ کی دھرتی پر تاریخ ساز اور فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔ تمام شہروں میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا اندرون اور بیرون ملک قادیانیوں کی سازشیں تیز ہو چکی ہیں۔ عاشقان رسول حکومت کو قادیانیت نوازی نہیں کرنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 807449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے