0
Wednesday 7 Aug 2019 23:57

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی ناقابل برداشت ہے، سلیم حیدر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی ناقابل برداشت ہے، سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کو عالمی ضمیر کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے نشے میں نہتے بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے اس کے مظالم پر خاموش ہیں۔ اپنے بیان میں سلیم حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ بھارتی افواج گھروں میں گھس کر خواتین کی آبروریزی کر رہی ہے، نوجوانوں کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کرکے عقوبت خانے میں انسانیت سوز مظالم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانِ سمیت تمام اسلامی ممالک اس صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحد ہوکر احتجاج کریں اور اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو مجبور کیا جائے کہ وہ بھارتی دہشتگردی کو لگام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر میں جب بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے، سندھ کے مہاجر بھی تڑپ اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکمران مصلحتوں اور منافقت چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کو حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 809475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش