0
Saturday 17 Aug 2019 16:16

چارسدہ، 3 بھائیوں کا قاتل ملائیشیا سے گرفتار

چارسدہ، 3 بھائیوں کا قاتل ملائیشیا سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں دو ماہ قبل جائیداد کے تنازعے پر تین بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نادر خان نے دو ماہ قبل جائیداد کے تنازعے پر چار سدہ کے علاقے عمر زئی میں تین بھائیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا، واردات کے بعد ملزم باآسانی بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایات کی تھی کہ واقعے میں ملوث ملزم کو ہر صورت گرفتار کرکے کٹہرے میں لایا جائے، کے پی کے پولیس نے اس کیس میں انتہائی اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے ملائیشیا سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ 26 مئی کو چارسدہ کے تھانہ عمر زئی کی حدود میں واقع علاقے علی جان کلے میں نامعلوم افراد نے گھر سے متصل حجرے میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں تین سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوئے تھےجن کی شناخت شبیر، سجاد اور کاشف کے نام سے ہوئی تھی۔ شبیر ایف سی سپرنٹنڈنٹ، سجاد پولیس اہلکار اور کاشف کاروبار کرتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 811122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب