0
Saturday 17 Aug 2019 16:26

لوئر دیر میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

لوئر دیر میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر کے علاقے گوسم میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گوسم میں لین دین کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا کہ تلخ کلامی پر ایک گروپ نے فائرنگ کر دی جس کے بعد دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ڈی ایس پی اجمل خان کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب