0
Monday 19 Aug 2019 22:58

متحدہ عرب امارات کا نریندر مودی کو اعلٰی ترین سول اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کا نریندر مودی کو اعلٰی ترین سول اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی اور کشمیری مسلمانوں پہ ظلم کے پہاڑ توڑنے والے وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلٰی ترین سول اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل ان کیلئے اہم اعلان کیا ہے۔ ایک ایسا موقع جب بھارت ظالمانہ طور پر کشمیر پر قبضہ کر چکا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ایسے وقت میں اسلامی ملک متحدہ عرب امارات بھارتی اقدامات کی مذمت کرنے کی بجائے اس کی حمایت کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے علاوہ بحرین کا دورہ بھی کرے گا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے اعلی ترین اعزاز کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی آمد پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کے اعلی ترین سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کو اپنے اس اعلان اور فیصلے کے بعد خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 811475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب