0
Tuesday 20 Aug 2019 01:02

سکردو، جیالے کا بلاول کیلئے 70 کنال زمین کا تحفہ

سکردو، جیالے کا بلاول کیلئے 70 کنال زمین کا تحفہ
اسلام ٹائمز۔ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے بلتستان کے ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والے ایک جیالے نے 70 کنال زمین تحفے میں دیدی، پیپلزپارٹی گانچھے کے سینئر نائب صدر عبدالکریم نے کہا کہ شہید بھٹو نے گانچھے کو ضلع بنایا تھا، بلاول کو عوام کی طرف سے 70 کنال اراضی تحفے میں دے رہا ہوں، عبدالکریم نے ستر کنال ملکیتی زمین کو بلاول کے نام پر رجسٹری بھی کر دی۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی نے سکردو میں سیلاب متاثرہ علاقوں گیول اور تھایور کا دورہ کیا، متاثرین کے مسائل معلوم کیے اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی پی بلتستان کے سات روزہ دورے پر پیر کے روز سکردو پہنچے تھے۔
خبر کا کوڈ : 811515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب