0
Tuesday 20 Aug 2019 07:06

نریندر مودی کا صدر ٹرمپ کو ٹیلی فون، خطے کی صورتحال پر بات چیت

نریندر مودی کا صدر ٹرمپ کو ٹیلی فون، خطے کی صورتحال پر بات چیت
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے گفتگو میں کشیدگی کم کرنے اور امن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس ہوگن گِڈلے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کو فون کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے خطے میں امن برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات اور دوبارہ ملاقات کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ 16 اگست کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ صدرٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو میں بھی کشمیر میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاک بھارت باہمی مذاکرات پر زور دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 811521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب