0
Tuesday 20 Aug 2019 10:39

بھارت نے پاکستان کو دریاوں میں چھوڑے گئے پانی کا ڈیٹا فراہم کر دیا

بھارت نے پاکستان کو دریاوں میں چھوڑے گئے پانی کا ڈیٹا فراہم کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی جس کے بعد بھارت نے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو پانی کا ڈیٹا فراہم کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام 7 بجے ملنے والے ڈیٹا کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج پر ابھی تک 24 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے، بھارت کے ہریکے بیراج اور فیروزپور بیراج پر پانی کا بہاو ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستانی دریاوں میں پانی چھوڑنے سے قبل سندھ طاس معاہدے کے تحت آگاہ کرنے کا پابند ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑا جس کے باعث پاکستانی دریاوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب