0
Tuesday 20 Aug 2019 11:59

بونیر، گاڑی کے کرایہ پر جھگڑا، دوست نے دوست کی جان لے لی

بونیر، گاڑی کے کرایہ پر جھگڑا، دوست نے دوست کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے بٹاڑہ چغرزی میں گاڑی کے کرائے پر جھگڑے کی وجہ سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں مرشید اور نور محمد کا آپس میں جھگڑا صرف اس بات پر ہوا کہ مرشید نورمحمد کو گاڑی کا کرایہ نہیں دے رہا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں ایک ٹیم کے پلیر تھے اور کرکٹ میچ کے بعد واپسی پر جب گاڑی سے اترے تو مرشید نامی نوجوان اپنے دوست کو کرایہ نہیں دے رہا تھا، جس پر اس کے دوست نورمحمد کو غصہ آیا اور بات جھگڑے تک پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں لڑتے لڑتے پہاڑی سے نیچے کھائی میں گر گئے جس کے نتیجے میں 19 سالہ مرشید موقع پر جابحق، جبکہ نور محمد شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے ضلعی ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب