0
Tuesday 20 Aug 2019 12:12
کشمیر کشمیریوں کا ہے اور انکا موقف درست ہے

مقبوضہ کشمیر میں مظالم بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں، ڈاکٹر امرتیا سین

مقبوضہ کشمیر میں مظالم بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں، ڈاکٹر امرتیا سین
اسلام ٹائمز۔ نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے بغیرمسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں کرسکتا۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ بھارتی ماہر معیشت ڈاکٹر امرتیا سین نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلےسے بھارت نے اپنی ساکھ گنوا دی۔ امرتیا سین نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور ان کا موقف درست ہے، کشمیری قیادت کو گرفتار، نظربند کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت داں ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے بغیر مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں کر سکتا۔

اس سے قبل 8 جون کو نوبیل انعام یافتہ بھارتی معیشت دان ڈاکٹر امرتیا سین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں، کشمیریوں کی زندگی اور آزادی مودی کی مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری سے زیادہ اہم ہے۔ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 16ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔ راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرا لئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 811575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب