0
Tuesday 20 Aug 2019 12:22

سرفہ رنگا کار ریلی 23 اگست سے شروع ہو گی

سرفہ رنگا کار ریلی 23 اگست سے شروع ہو گی
اسلام ٹائمز۔ دنیا کے بلند ترین اور سرد صحرا سرفہ رنگاہ میں کار ریلی کا تیسرا ایڈیشن 23 اگست سے شروع ہوگا۔ سیکرٹری سیاحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کار ریلی کے انعقاد سے سیاحت کے شوقین افراد کو ایڈونچر، کلچر، سفاری سمیت قدرتی رعنائیوں کے بھرپور نظاروں کے بے تحاشا مواقع دیکھنے کو ملیں گے، رواں سال 60 کلومیٹر ٹریک ہو گا۔ 10 کٹیگری کی 40 گاڑیاں ہوں گی، 60 سے زائد کاریں اور 40 کے قریب موٹرسائیکلسٹ بھی شریک ہوں گے۔ دنیا کے بلند ترین سرد صحرا میں کار ریلی تین روز پر مشتمل ہو گی، جو 23 اگست سے شروع ہو کر 25 اگست کو اختتام پذیر ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 811577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب