0
Tuesday 20 Aug 2019 12:59

مہمند، سانپ کے ڈسنے اور ویکسین کی عدم دستیابی سے بچی جاں بحق

مہمند، سانپ کے ڈسنے اور ویکسین کی عدم دستیابی سے بچی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں سانپ کے ڈسنے اور ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع مہمند کے علاقے یکہ غنڈ میں پیش آیا، جہاں کھیلنے کے دوران بچی کو سانپ نے ڈس لیا تھا، واقعے کے فوری بعد متاثرہ بچی کو یکہ غنڈ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ویکسین موجود نہ ہونے کے باعث اسے شبقدر ہسپتال منتقل کیا گیا، یہاں بھی سانپ کے کاٹے کی ویکیسن کی عدم موجودگی کے باعث ڈاکٹرز نے اسے پشاور لے جانے کی ہدایت کی۔ لواحقین کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں پشاور لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 811593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب