0
Friday 23 Aug 2019 05:43

سیاسی، سفارتی اور قانونی محاذ پر کشمیر کا مسئلہ مزید اجاگر کرنے کی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ

سیاسی، سفارتی اور قانونی محاذ پر کشمیر کا مسئلہ مزید اجاگر کرنے کی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کشمیر کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی، سفارتی اور قانونی محاذ پر کشمیر کا مسئلہ مزید اجاگر کرنے کی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ سلامتی کونسل اور عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا، انسانی حقوق کی تنظیموں، انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں نے بھی تشویش ظاہر کی، عالمی اداروں نے مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام سے یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کشمیر کور گروپ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی انسانی صورتحال اور بھارت کے 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام سے امن و امان کو لاحق سنگین خطرات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق عالمی دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی محاذوں پر خصوصی کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اجلاس میں 5 اگست 2019ء کے بعد سے لاکھوں کشمیریوں کے مسلسل لاک ڈاﺅن اور بھارتی جبر اور بڑھتے ہوئے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں اور بین الاقوامی میڈیا نے صورتحال کی سنگینی کا اعتراف کیا ہے اور کرفیو اور دیگر پابندیاں ہٹانے اور کشمیری عوام کی مشکلات کے فوری خاتمے کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھ رہا ہے۔ اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دلانے کیلئے سیاسی، سفارتی، قانونی اور میڈیا کے محاذ پر پاکستان کی کوششوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر قانون و انصاف، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

 
خبر کا کوڈ : 812154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب