0
Monday 26 Aug 2019 10:27

ملک تباہ کرنیوالے ظالم حکمرانوں کو اقتدار کی کرسی سے اتار دینگے، احسن اقبال

ملک تباہ کرنیوالے ظالم حکمرانوں کو اقتدار کی کرسی سے اتار دینگے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب سے برسرے اقتدار آئے ہیں تب سے دس لاکھ افراد بے روز گار ہو چکے ہیں۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی دس سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ غریب محنت کش بجلی کا بل ادا کرے تو بچوں کی فیسیں نہیں دے سکتا، مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اناڑی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور اس کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قائد اعظم کے پاکستان کو بچانا ہے اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں انتشار پیدا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کو کرسی سے اتارنا ہے جو ملک کو تباہ و برباد کرنے پر تلے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کو کمزور نہ سمجھیں، کشمیر میں بے گناہوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 812648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب