0
Monday 2 Sep 2019 16:15

ویڈیو اسکینڈل میں نامزد ملزم ناصر جنجوعہ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار

ویڈیو اسکینڈل میں نامزد ملزم ناصر جنجوعہ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں نامزد ملزم ناصر جنجوعہ کو عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد میں سائبر کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے ملزم ناصر جنجوعہ اور خرم یوسف ضمانت قبل از وقت گرفتاری سماعت کی اور عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ایف آئی اے نے ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے نے ایک اور ملزم غلام جیلانی کی بھی درخواست مسترد ہونے کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
 
خبر کا کوڈ : 814069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے