0
Wednesday 4 Sep 2019 18:47

موجودہ حکومت نے عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، سبطین سبزواری

موجودہ حکومت نے عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے عزاداری سید الشہداء کے انعقاد میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا سابقہ حکومتوں کے ظالمانہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ حافظ آباد، جہلم، مرید کے، کامونکی، شیخوپورہ، فتح جنگ اٹک میں پولیس نے گھروں کی چاردیواری کے اندر ہونے والی مجالس کو اجازت کے من گھڑت جواز کے تحت چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور دھمکیاں دے رہی ہے کہ بانیان مجالس کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر 16 ایم پی او کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔ صوبائی سینیئر نائب صدر ساجد حسین نقوی سے گفتگو میں علامہ سبطین سبزواری نے مجالس عزا میں رکاوٹوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہم پولیس کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں اور اسے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی سازش سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارا بنیادی حق ہے، عزاداری کے سیدالشہدا منانے میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، شورٹی بانڈز لینے اور ناجائز مقدمات کو واپس لیا جائے۔ ہم عزاداری کیلئے کسی قسم کی اجازت لینے کے جواز کو مسترد کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ مجالس اور جلوسوں کو ماضی کی متعدد یزیدی قوتیں ختم کرنے میں ناکام رہیں تو آج کے حکمرانوں کو بھی ناپاک جسارت کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضیاءالحق کے مارشل لا نے بڑی کوشش کی اور اس نے اپنے پالتو تکفیری دہشتگرد گروہ بھی پیدا کیے لیکن عزاداری کو کوئی نہیں روک سکا کیونکہ جو قوم قربانیاں دینا جانتی ہے اسے دبایا نہیں جا سکتا۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں پید ا نہ کرے ورنہ دھرنوں سمیت مختلف صرف اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 814348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب