0
Saturday 7 Sep 2019 14:31

منحوس صیہونی رژیم اسرائیل کے خاتمے کو آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے، ایرانی آرمی چیف

منحوس صیہونی رژیم اسرائیل کے خاتمے کو آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے، ایرانی آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ایرانی شہر قم کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنیکی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے خطے میں کسی بھی قسم کی ناامنی یا تناؤ پیدا کرنیوالے دشمن اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اس صورت میں وہ بھی انتہائی عدم تحفظ کی فضا میں گِھر جائیں گے جبکہ دشمن کے خطرات کے مقابلے میں یہ دفاعی طاقت ایرانی آرمڈ فورسز کے کمانڈر انچیف (سپریم لیڈر) کی تدابیر کے مرہون منت ہے۔

ایرانی آرمی چیف نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے الہیٰ نُصرت اور اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے حتمی ہونے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمتی بلاک امریکہ کو اس کی ظالم استبدادی حکومت کے تخت سے نیچے کھینچ کر تختے تک پہنچا دے گا جبکہ آپ اپنی آنکھوں سے منحوس صیہونی رژیم اسرائیل کا خاتمہ ہوتے دیکھیں گے اور وہ دن دور نہیں اور نہ ہی اس کے آنے میں کوئی شک ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور اس کے حلیفوں کو ایرانی قوم کا جواب "هیهات منّا الذلة" (ذلت ہم سے دور) ہے۔

سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیلی بربریت کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ منحوس صیہونی رژیم اسرائیل نے اپنے ناپاک جنم کے پہلے دن سے ہی زورزبردستی، جارحیت، غارتگری، ظلم و بربریت اور درندگی سے ہٹ کر کچھ انجام نہیں دیا جبکہ یہ وحشی رژیم امریکہ کی آنکھوں کا تارا ہے۔ انہوں نے امریکی ہوس کا علاج کرنے اور امریکہ کو نکیل ڈالنے کا تنہا رستہ "اسلامی مزاحمت" کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے "اسلامی نظام حکومت" کیلئے ایک وحشتناک مستقبل کے خواب دیکھ رکھے تھے، جس کی خاطر وہ اپنا "زیادہ سے زیادہ دباؤ" والا فارمولا آزما کر ہمارے ملک کو شکست سے دوچار کرنا چاہتا تھا جبکہ خطے میں اسے ملنے والے جوابی دباؤ اور پے در پے شکستوں کی وجہ سے اب وہ خود مایوسی اور سرگردانی کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 815018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب