0
Tuesday 10 Sep 2019 08:51

لاہور، نویں محرم کا جلوس رات گئے اختتام پذیر ہوا

لاہور، نویں محرم کا جلوس رات گئے اختتام پذیر ہوا
اسلام ٹائمز۔ پانڈو سٹریٹ سے شبیہ ذوالجناح کا برآمد ہونیوالا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات 12 بجے واپس امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ نویں محرم الحرام کو لاہور میں سب سے تاریخی شبیہ ذوالجناح کا جلوس پانڈو سٹریٹ سے نکالا جاتا ہے، جلوس سے قبل مولانا قمر عباس مجاہد نے کربلا میں اہلبیت پر ہونیوالے مظالم بیان کیے۔  بعد از مجلس شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جس میں عزادارانِ حسینؑ نے ماتم اور نوحہ خوانی کی۔ جلوس پانڈو سٹریٹ سے عالمگیر روڈ اور سراج بلڈنگ چوک پہنچا، جہاں مولانا حسن عباس نقوی کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ جلوس سراج بلڈنگ چوک سے بلاک سیداں، نوری بلڈنگ چوک، اسلام پورہ مین بازار، نیلی بار موڑ اور سول سیکرٹریٹ سے گزرتا ہوا مغرب کے وقت پرانی انار کلی پہنچا، جہاں مولانا حسن عباس کی امامت میں نماز مغربین ادا کی گئی، پرانی انارکلی کے بعد اے جی آفس سے موج دریار روڈ سے امام بارگاہ خیمہ سادات پہنچا اور پھر جین مندر سے واپس انہی راستوں سے ہوتا ہوا سعدی روڈ پہنچا۔ جلوس رات بارہ بجے امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ میں واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے لائسنسدار سید ذوالفقار حیدر نقوی کا کہنا تھا کہ یہ جلوس انیس سو انچاس سے مسلسل ہر سال برآمد ہو رہا ہے۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 815426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب