0
Wednesday 11 Sep 2019 10:39

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 71واں یوم وفات

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ  کا 71واں یوم وفات
اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ  کا 71واں یوم وفات آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی کوششوں سے پاکستان معرض وجود آیا۔ قائداعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948ء کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ آج کا دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔ بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 71ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کی آمد پر پاک بحریہ کے دستوں نے بینڈ بجا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء جام اکرام اللہ، سعید غنی، شبیر بجارانی، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیر کے مسئلے پر ہماری پوری قوم اکھٹی ہے اور رہے گی، مسئلہ کشمیر کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کشمیر پر بھارتی جارحیت کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 815532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب